سورة ھود - آیت 55

مِن دُونِهِ ۖ فَكِيدُونِي جَمِيعًا ثُمَّ لَا تُنظِرُونِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

سو تم سب مل کر میرے حق میں بدی کرو پھر مجھے مہلت نہ دو ۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- اور اگر تمہیں میری بات پر یقین نہیں ہے بلکہ تم اپنے اس دعوے میں سچے ہو کہ یہ بت کچھ کر سکتے ہیں تو لو میں حاضر ہوں، تم اور تمہارے معبود سب ملکر میرے خلاف کچھ کر کے دکھاؤ۔ مزید اس سے نبی کے انداز کا پتہ چلتا ہے کہ وہ اس قدر بصیر پر ہوتا ہے کہ اسے اپنے حق پر ہونے کا یقین ہوتا ہے۔