سورة التوبہ - آیت 129

فَإِن تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِيَ اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ ۖ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پھر اگر وہ مانیں تو کہہ مجھے اللہ کافی ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، میں نے اس پر بھروسا کیا ، اور وہ عرش عظیم کا مالک ہے ۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی آپ کی لائی ہوئی شریعت اور دین رحمت سے۔ ** جو کفر و اعراض کرنے والوں کے مکرو کید سے مجھے بچا لے گا۔ *** حضرت ابو الدردا (رضی الله عنہ) فرماتے ہیں کہ جو شخص یہ آیت ﴿حَسْبِیَ اللّٰہُ﴾ (الآیۃَ) صبح اور شام سات سات مرتبہ پڑھ لے گا، اللہ تعالٰی اس کے ہموم (فکر ومشکلات) کو کافی ہو جائے گا۔ (سنن ابی داود۔ نمبر 5081)