سورة التوبہ - آیت 56

وَيَحْلِفُونَ بِاللَّهِ إِنَّهُمْ لَمِنكُمْ وَمَا هُم مِّنكُمْ وَلَٰكِنَّهُمْ قَوْمٌ يَفْرَقُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور خدا کی قسمیں کھاتے ہیں ، کہ وہ تم میں سے ہیں ، حالانکہ وہ تم میں سے نہیں ‘ لیکن وہ لوگ ڈرتے ہیں ۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* اس ڈر اور خوف کی وجہ سے جھوٹی قسمیں کھا کر یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ ہم بھی تم میں سے ہی ہیں۔