سورة التوبہ - آیت 10
لَا يَرْقُبُونَ فِي مُؤْمِنٍ إِلًّا وَلَا ذِمَّةً ۚ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُعْتَدُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
کسی مسلمان کے حق میں خویشی اور عہد کا کچھ لحاظ نہیں کرتے ، اور وہی زیادتی پر ہیں ۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* بار بار وضاحت سے مقصود مشرکین اور یہود کی اسلام دشمنی اور ان کے سینوں میں مخفی عداوت کے جذبات کو بےنقاب کرنا ہے۔