سورة الاعراف - آیت 149
وَلَمَّا سُقِطَ فِي أَيْدِيهِمْ وَرَأَوْا أَنَّهُمْ قَدْ ضَلُّوا قَالُوا لَئِن لَّمْ يَرْحَمْنَا رَبُّنَا وَيَغْفِرْ لَنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اور جب پچھتائے اور سمجھے کہ ہم گمراہ ہوئے ، تب بولے ، اگر ہمارا رب ہم پر رحم نہ کرے ، اور ہمیں نہ بخشے ، تو ہم ضرور زیاں کاروں میں ہوئے ۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- ﴿سُقِطَ فِي أَيْدِيهِمْ﴾ محاورہ ہے جس کے معنی نادم ہونا ہیں، یہ ندامت موسیٰ (عليہ السلام) کی واپسی کے بعد ہوئی، جب انہوں نے آکر اس پر ان کی زجرو توبیخ کی، جیسا کہ سورۂ طٰہ میں ہے۔ یہاں اسے مقدم اس لیے کر دیا گیا ہے کہ ان کا فعل اور قول اکٹھا ہو جائے۔ ( فتح القدیر)