سورة الاعراف - آیت 65
وَإِلَىٰ عَادٍ أَخَاهُمْ هُودًا ۗ قَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَٰهٍ غَيْرُهُ ۚ أَفَلَا تَتَّقُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور قوم عاد کی طرف اس کے بھائی ہود (علیہ السلام) کو بھیجا اس نے کہا اے قوم اللہ کی عبادت کرو ، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ، کیا تم نہیں ڈرتے ؟ ۔(ف ١)
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یہ قوم عاد، عاد اولیٰ ہے جن کی رہائش یمن میں ریتلے پہاڑوں میں تھی اور اپنی قوت و طاقت میں بےمثال تھی ۔ ان کی طرف حضرت ہود (عليہ السلام)، جو اسی قوم کے ایک فرد تھے، نبی بن کر آئے۔