سورة الحجر - آیت 78

وَإِن كَانَ أَصْحَابُ الْأَيْكَةِ لَظَالِمِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور ایکہ (ف ٢) والے بھی ظالم تھے (ایکہ جنگل میں کے پاس ہے) ۔

ابن کثیر - حافظ عماد الدین ابوالفداء ابن کثیر صاحب

اصحاب ایکہ کا المناک انجام اصحاب ایکہ سے مراد قوم شعیب ہے ۔ ایکہ کہتے ہیں درختوں کے جھنڈ کو ۔ ان کا ظلم علاوہ شرک و کفر کے غارت گری اور ناپ تول کی کمی بھی تھی ۔ ان کی بستی لوطیوں کے قریب تھی اور ان کا زمانہ بھی ان سے بہت قریب تھا ۔ ان پر بھی ان کی پہیم شراتوں کی وجہ سے عذاب الٰہی آیا ۔ یہ دونوں بستیاں بر سر شارع عام تھیں ۔ شعیب علیہ السلام نے اپنی قوم کو ڈراتے ہوئے فرمایا تھا کہ «وَمَا قَوْمُ لُوطٍ مِّنکُم بِبَعِیدٍ» ۱؎ (11-ہود:89) ’ لوط کی قوم تم سے کچھ دور نہیں ‘ ۔