سورة یونس - آیت 7
إِنَّ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا وَرَضُوا بِالْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَاطْمَأَنُّوا بِهَا وَالَّذِينَ هُمْ عَنْ آيَاتِنَا غَافِلُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
جن کو ہم سے ملنے کی امید نہیں ، اور وہ حیات دنیا پر راضی اور مطمئن ہوئے ہیں ، اور جو ہماری آیتوں سے غافل ہیں ۔
ابن کثیر - حافظ عماد الدین ابوالفداء ابن کثیر صاحب
نادان و محروم لوگ جو لوگ قیامت کے منکر ہیں ، جو اللہ کی ملاقات کے امیدوار نہیں ، جو اس دنیا پر خوش ہو گئے ہیں ، اسی پر دل لگا لیا ہے ، نہ اس زندگی سے فائدہ اٹھاتے ہیں ، نہ اس زندگی کو سود مند بناتے ہیں اور اس پر مطمئن ہیں ۔ اللہ کی پیدا کردہ نشانیوں سے غافل ہیں ، اللہ کی نازل کردہ آیتوں میں غور فکر نہیں کرتے ، ان کی آخری جگہ جہنم ہے ، جو ان کی خطاؤں اور گناہوں کا بدلہ ہے جو ان کے کفر و شرک کی جزا ہے ۔