سورة الاعراف - آیت 140

قَالَ أَغَيْرَ اللَّهِ أَبْغِيكُمْ إِلَٰهًا وَهُوَ فَضَّلَكُمْ عَلَى الْعَالَمِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

کہا کیا میں اللہ کے سوا اور کوئی معبود تمہارے لئے ڈھونڈوں اور اسی نے تمہیں کل جہان پر فضیلت دی ہے (ف ٢) ۔

ابن کثیر - حافظ عماد الدین ابوالفداء ابن کثیر صاحب

ماضی کی یاد دہانی انہیں اس گمراہ خیالی سے روکنے کے لئے آپ اللہ تعالیٰ کے احسانات یاد دلا رہے ہیں کہ فرعونیوں کی غلامی سے اللہ نے تمہیں آزادی دلوائی ، ذلت و رسوائی سے چھٹکارا دیا ۔ پھر اوج و عزت عطا فرمائی ، تمہارے دیکھتے ہوئے تمہارے دشمنوں کو غارت کر دیا ۔ ایسے رب کے سوا اور کون لائق عبادت ہو سکتا ہے ؟ فرعون کے وقت کی اپنی ابتری کو بھول گئے جس سے اللہ نے نجات دی ۔ اس کی پوری تفسیر سورۃ البقرہ میں گزر چکی ہے ۔