سورة الكوثر - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

(شروع) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

تفسیرفہم قرآن - میاں محمد جمیل

بسم اللہ الرحمن الرحیم سورۃ الکوثر کا تعارف: یہ سورت مکہ میں نازل ہوئی اس کی تین آیات ہیں جسے ایک رکوع قرار دیا گیا ہے اس کا نام الکوثر ہے جو اس کی پہلی آیت میں موجود ہے۔ اس میں نبی (ﷺ) کو حوض کوثر اور دنیا و آخرت کی خیر کثیر کی خوشخبری دے کر یہ حکم دیا گیا ہے کہ آپ کو نماز پڑھتے رہنا چاہیے اور قربانی دینی چاہیے اس کا صلہ یہ ہوگا کہ آپ کا دشمن بے نام ونشان ہوجائے گا۔