سورة الليل - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

(شروع) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

تفسیرفہم قرآن - میاں محمد جمیل

بسم اللہ الرحمن الرحیم سورۃ الیل کا تعارف : یہ سورت اپنے نام سے شروع ہوتی ہے ایک رکوع پر مشتمل ہے اس میں تیس آیات ہیں جو مکہ معظمہ میں نازل ہوئیں اس میں اللہ تعالیٰ نے رات کی تاریکی، دن کی روشنی اور اپنے خالق ہونے کی قسم اٹھا کر ارشاد فرمایا ہے کہ جس طرح تم جنس کے اعتبار سے مختلف ہو، اسی طرح تمھاری سوچ اور کوشش بھی مختلف ہوتی ہے۔ جس نے اللہ کی راہ میں خرچ کیا اور سچائی کی تصدیق کی، اس کے لیے اللہ تعالیٰ آسانی پیدا کرئے گا اور جس نے ” اللہ“ کی راہ میں خرچ کرنے کی بجائے بخل کیا اور سچائی کی تصدیق کرنے کی بجائے اسے جھٹلایا اس کے لیے اس کی زندگی مشکل بنا دی جائے گی اور اس کا مال اس کے کسی کام نہیں آئے گا۔ اللہ تعالیٰ نے لوگوں کی راہنمائی کا بندوبست کردیا ہے اور اس نے برائی کا انجام بھی بتلا دیا ہے جس نے برائی کا راستہ اختیار کیا وہ ناکام ہوگا اور جس نے پرہیزگاری کا راستہ اپنایا اور نیکی کے کاموں پر خرچ کیا اسے اللہ تعالیٰ خوش کر دے گا۔