سورة الاعراف - آیت 7
فَلَنَقُصَّنَّ عَلَيْهِم بِعِلْمٍ ۖ وَمَا كُنَّا غَائِبِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پھر ہم انکو اپنے علم سے سب احوال سنائیں گےاور ہم کہیں غائب نہ تھے ۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 15 یعنی ہم سب کچھ سن رہے تھے اور سب کچھ دیکھ رہے تھے اس لیے اگر وہ خاموش رہیں گے یا غلط بات کریں گے تو ہم خود بتادیں گے کہ تم نے یہ جواب دیا تھا اور یہ بات کہی تھی۔