سورة الاعراف - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
(شروع) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7 یہ پوری سورت مکہ میں نازل ہوئی، قتادہ (رض) اور بعض دوسرے مفسرین نے اس میں سے آٹھ آیتوںİ وَسۡـَٔلۡهُمۡ عَنِ ٱلۡقَرۡيَةِ سے وَإِذۡ نَتَقۡنَا ٱلۡجَبَلَ فَوۡقَهُمۡĬ تک کو مستثنی ٰ کرتے ہوئے انہیں مدنی قرار دیا ہے۔ صحیح احادیث میں ہے کہ نبی (ﷺ) نے اس سورۃ کو مغرب کی دورکعتوں میں پڑھا۔( قرطبی، بحوالہ نسائی عن عائشہ )