سورة الانعام - آیت 132

وَلِكُلٍّ دَرَجَاتٌ مِّمَّا عَمِلُوا ۚ وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا يَعْمَلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور سب کے لئے حسب اعمال درجے ہیں اور تیرا رب ان کے اعمال سے بےخبر نہیں ۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 7 اس سے معلوم ہوا کہ جنوں میں سے بھی جو نیک ہیں وہ جنت میں اور جو بد کار ہیں وہ جہنم میں جائیں گے۔ (وحیدی)