وَإِذَا جَاءَتْهُمْ آيَةٌ قَالُوا لَن نُّؤْمِنَ حَتَّىٰ نُؤْتَىٰ مِثْلَ مَا أُوتِيَ رُسُلُ اللَّهِ ۘ اللَّهُ أَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَالَتَهُ ۗ سَيُصِيبُ الَّذِينَ أَجْرَمُوا صَغَارٌ عِندَ اللَّهِ وَعَذَابٌ شَدِيدٌ بِمَا كَانُوا يَمْكُرُونَ
اور جب ان (اہل مکہ) کے پاس کوئی آیت آتی ہے تو کہتے ہیں کہ ہم ہرگز نہ مانیں گے جب تک کہ ہمیں بھی وہی چیز نہ ملے جو خدا کے رسولوں کو دی گئی ہے اللہ اپنی رسالت کے رکھنے کی جگہ خوب جانتا ہے ، اب مجرموں کو خدا کے یہاں ذلت نصیب ہوگئی اور ان کے مکروں پر ان کو سخت عذاب ہوگا ۔
ف 3 یعنی ان کفار کے مکرو فریب کایہ عالم ہے کہ جب بھی ان کے سامنے آنحضرت (ﷺ) کی صداقت کا معجزہ ظاہر ہوتا ہے تو کہہ دیتے ہیں کہ جب تک ہم خود اس منصب پر فائز نہ ہوں ایمان نہیں لاسکتے (رازی) ف 4 یعنی نبوت ورسالت محض وہبی چیز ہے۔ اللہ تعالیٰ جس کو پسند کرتا ہے اسے نبوت کی امانت سپرد کردیتا ہے۔