سورة الانعام - آیت 106

اتَّبِعْ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ ۖ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ وَأَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

تو اسی وحی پرچل جو تیرے رب سے تجھے آئے ، اس کے سو کوئی معبود نہیں ہے ، اور مشرکوں سے منہ پھیرلے۔ (ف ٤)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 8 یعنی ان کے اس قسم کے بے بنیاد شبہات سے متاثر ہو کر دعوت وتبلیغ کو ترک نہ کرو۔ اس سے مقصد آنحضرت (ﷺ) کو تسلی دینا ہے۔ (کبیر )