سورة الانعام - آیت 80

وَحَاجَّهُ قَوْمُهُ ۚ قَالَ أَتُحَاجُّونِّي فِي اللَّهِ وَقَدْ هَدَانِ ۚ وَلَا أَخَافُ مَا تُشْرِكُونَ بِهِ إِلَّا أَن يَشَاءَ رَبِّي شَيْئًا ۗ وَسِعَ رَبِّي كُلَّ شَيْءٍ عِلْمًا ۗ أَفَلَا تَتَذَكَّرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور اس کی قوم نے اس سے جھگڑا کیا ، وہ بولا کیا تم خدا کے بارہ میں مجھ سے جھگڑتے ہو ، حالانکہ اس نے مجھے ہدایت کی اور میں تمہارے معبودوں سے جن کو تم خدا کا شریک کرتے ہو نہیں ڈرتا ، مگر یہ کہ میرا رب ہی کچھ چاہے ، علم کے لحاظ سے میرا رب ہر شئے پر حاوی ہے ، تم دھیان نہیں کرتے ؟

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 1 قوم کے ساتھ یہ مناظرہ ہوا تو ان کی قوم نے عقیدہ کی صحت پر بہت سے دلائل پیش کئے مثلا انہوں نےİ‌إِنَّا ‌وَجَدۡنَآ ءَابَآءَنَا عَلَىٰٓ أُمَّةٖĬكی دلیل پیش کی۔ نیز حضرت ابرہیم ( علیہ السلام) كودھمکی دی کہ بت تمہیں آفات وبلیات میں مبتلا کردیں گے۔ حضرت ابراہیم ( علیہ السلام) نےوَقَدۡ هَدَىٰنِۚسے پہلی لیل کا جواب دیا کہ دلیل یقینی کے مقابلے میں تمہارا ’’دین آبا ‘‘بے معنی ہے اور انکی دھمکی کے جواب میں فرمایا کہ پروردگار کی طرف سے کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وہ اور بات ہے مگر یہ تمہارے بت اور جھوٹے پروردگار میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ (رازی) ف 2 کہ یہ بے جان بت کچھ حقیقت نہیں رکھتے، (ابن کثیر )