سورة الانعام - آیت 58

قُل لَّوْ أَنَّ عِندِي مَا تَسْتَعْجِلُونَ بِهِ لَقُضِيَ الْأَمْرُ بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ ۗ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِالظَّالِمِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

تو کہہ اگر میرے پاس وہ چیز ہوتی ، جس کے مانگنے میں تم جلدی کرتے ہو ، تو میرا تمہارا فیصلہ ہی ہوجاتا ۔ اور اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 6 یعنی اگر عذاب کا لانا میرے اختیار میں ہوتا تو میں تمہاری تکذیب کی وجہ سے اب تک تمہیں ہلاک کرچکا ہوتا،) رازی ) 7۔ کہ کب ان پر عذاب بھیجا جائے اور کب تک انہیں مہلت دی جائے (رازی )