سورة الانعام - آیت 45

فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِينَ ظَلَمُوا ۚ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

سو ظالم لوگوں کی جڑ کاٹی گئی ، اور تعریف اللہ کے لئے ہے جو تمام جہان کا رب ہے۔ (ف ١)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 5 یعنی سب نیست ونا بود کردیئے گئے اور ان کے نیست ونابودکیئے جانے پر ہر چیز نے سکھ کا سانس لیا اور اللہ رب العالمین کے حضور سجدہ شکر ادا کیا۔ خس کم جہاں پاک۔