سورة الانعام - آیت 39
وَالَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا صُمٌّ وَبُكْمٌ فِي الظُّلُمَاتِ ۗ مَن يَشَإِ اللَّهُ يُضْلِلْهُ وَمَن يَشَأْ يَجْعَلْهُ عَلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ، وہ تاریکیوں میں بہرے اور گونگے ہیں ، جسے چاہے اللہ گمراہ کرے ، اور جسے چاہے راہ راست پر لائے ۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 10 یعنی کفر اور خواہشات کے اندھیروں میں۔ ف 11 لیکن وہ گمراہ اسی کو کرتا ہے جو اپنی صلا حیتوں کو بروئےکار نہیں لاتا۔ (دیکھئے اعراف۔ آیت 176) ج