سورة الانعام - آیت 29

وَقَالُوا إِنْ هِيَ إِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا وَمَا نَحْنُ بِمَبْعُوثِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور کہتے ہیں کہ ہماری یہی دنیوی زندگی ہے اور ہم پھر جی اٹھنے والے نہیں (ف ١) ۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 4 یعنی کوئی آخرت کا ثواب وعقاب نہیں ہے یہ محض لوگوں کو الو بنانے کے لیے ایک ڈھکو سلا ہے اس زندگی کے جو چند دن ملے ہیں ان میں خوب مزے اڑالو۔