سورة المآئدہ - آیت 114

قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا أَنزِلْ عَلَيْنَا مَائِدَةً مِّنَ السَّمَاءِ تَكُونُ لَنَا عِيدًا لِّأَوَّلِنَا وَآخِرِنَا وَآيَةً مِّنكَ ۖ وَارْزُقْنَا وَأَنتَ خَيْرُ الرَّازِقِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

عیسی بن مریم (علیہ السلام) نے کہا ، اے اللہ ہمارے رب ، آسمان سے ہم پر ایک خوان نازل کر کہ ہمارے لئے عید ہو ، ہمارے پہلے اور پچھلوں کے لئے اور تیری طرف سے ایک نشان ہو ، اور ہمیں رزق دے اور تو بہتر رزق دینے والا ہے ۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 1 یعنی تیری توحید اور تیرے نبی کی صحت رسالت پردلیل قائم ہو۔ (کبیر) امام رازی (رح) لکھتے ہیں : وہ خوان یکشنبہ کو اترا۔ وہ نصاریٰ کی عید ہے جیسے ہمارے لیے یوم جمعہ (کذافی المو ضح) ف2یعنی تیرے سوا کوئی روزی دینے والا نہیں۔