سورة المآئدہ - آیت 81
وَلَوْ كَانُوا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالنَّبِيِّ وَمَا أُنزِلَ إِلَيْهِ مَا اتَّخَذُوهُمْ أَوْلِيَاءَ وَلَٰكِنَّ كَثِيرًا مِّنْهُمْ فَاسِقُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور اگر وہ اللہ پر اور نبی پر اور اس پر جو اس پر اترا ہے ، ایمان لاتے تو ان کفار کو دوست نہ بناتے ، مگر ان میں بہت فاسق ہیں ۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6 یا یہ کہ اگر وہ واقعی اللہ تعالیٰ پر اور اپنے نبی (حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) یا حضرت عیسیٰ ( علیہ السلام) اور ان پر نازل شدہ کتاب( توراۃ انجیل) پر ایمان رکھتے تو کبھی مسلمانوں کوچھوڑ کر کفار سے دوستی قائم نہ کرتے کیونکہ توراۃ میں اسے حرام قرار دیا گیا ہے اور یا یہ کہ اگر وہ کفار اسلام لے آتے تو پھر کبھی ان سے دوستی پیدا نہ کرتے ( کبیر۔ ابن کثیر )