سورة النسآء - آیت 143
مُّذَبْذَبِينَ بَيْنَ ذَٰلِكَ لَا إِلَىٰ هَٰؤُلَاءِ وَلَا إِلَىٰ هَٰؤُلَاءِ ۚ وَمَن يُضْلِلِ اللَّهُ فَلَن تَجِدَ لَهُ سَبِيلًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
(اقرار وانکار) دونوں کے درمیان ادھر میں لٹکتے ہیں ، نہ ان میں ان میں اور جسے اللہ گمراہ کرے ، اس کے لئے تو کوئی راہ نہ پائے گا ۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 5 یعنی جو شخص سب کچھ جاننے اور سمجھنے کے باوجود خود گمراہی میں پڑاہوا ہو اور باطل پرستی کی طرف راغب ہو تو اسے راہ راست پر لانے کے لیے کوئی انسانی نصیحت اور کوشش کار گر نہیں ہو سکتی بلکہ وہ تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی ہوئی سزا کے طور پر گمراہی اورباطل پرستی میں پختہ سے پختہ ترہو تا چلا جائے گا