سورة الاخلاص - آیت 4

وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور اس کے جوڑ کا کوئی نہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 11 اس سے نصاریٰ کا رد ہوا جو حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو خدا کا بیٹا بناتے ہیں اور مشرکین عرب کا بھی رد ہوا جو فرشتوں کو خدا کی بیٹیاں کہا کرتے تھے۔