سورة الہب - آیت 4
وَامْرَأَتُهُ حَمَّالَةَ الْحَطَبِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور اس کی عورت بھی جو سر پر ایندھن لئے پھرتی ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7 یہ بدبخت عورت بھی آنحضرت (ﷺ)کی دشمنی پر ادھار کھائے رہتی تھی۔ حضرت ابن عباس(رض) فرماتے ہیں کہ اس سے اور کچھ نہ ہوسکتا، تو اپنے سر پر کانٹے اٹھا کر لاتی اور جس راستہ سے آنحضرت (ﷺ)گزرتےا نہیں وہاں بچھا دیتی تاکہ آپ کو تکلیف ہو۔ (فتح القدیر بحوالہ ابن جریر بیہقی)