سورة الكوثر - آیت 3

إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

بے شک جو تیرا دشمن ہے ، وہی بےنام ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 12 یعنی اسکا کوئی پیرو اور نام لیوا دنیا میں نہ رہے گا۔ اس کے برعکس آپ(ﷺ)کے کروڑوں اربوں پیر و دنیا کو آباد کریں گے اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ آپ کا نام بھی بلند کرتے رہیں گے۔ روایات میں ہے کہ آنحضرت(ﷺ)کی کوئی نرینہ اولاد چونکہ زندہ نہ رہی تھی اس لئے بعض مشرکین کہا کرتے تھے کہ اس شخص کا کوئی وارث اور نام لیوا نہیں رہا۔ انہی کی تردید میں اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی۔