سورة الهمزة - آیت 1
وَيْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
ہر ایک عیب پکڑنے والے غیبت کرنے والے کی خرابی ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4 یعنی جو منہ پیا پیٹھ پیچھے لوگوں کے عیب بیان کرتا ہے۔ ” وَيْلٌ “ جیسا کہ پہلے بیان ہوچکا ہے، دوزخ کی ایک وادی کا نام بھی ہے۔