سورة النسآء - آیت 132

وَلِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۚ وَكَفَىٰ بِاللَّهِ وَكِيلًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور اللہ کا ہے جو کچھ آسمان اور زمین میں ہے اور اللہ کارساز کافی ہے ۔ (ف ٢)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2 شاہ صاحب لکھتے ہیں : تین بار فرمایا کہ اللہ کا ہے جو کچھ آسمان وزمین میں ہے پہلی بار کشائش کا بیان ہے دوسری باربے پروائی کا اگر تم منکر ہو اور تیسری بار کارسازی کا اگر تم تقوی ٰ پکڑو۔ (موضح)