سورة العاديات - آیت 8

وَإِنَّهُ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيدٌ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور وہ مال کی محبت میں سخت ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 12 یعنی حرص و طمع اور بخل نے اسے اندھا کردیا ہے یہاں تک کہ اپنے منعم حقیقی کو بھی بھلا بیٹھا ہے۔