سورة العاديات - آیت 7

وَإِنَّهُ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

وہ اس چیز سے پورا خبردار ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 11 یعنی زبان حال سے خود گواہی دیتا ہے کہ میں بڑا ناشکرا ہوں۔ یہ مطلب اس صورت میں ہے جب ” انہ“ میں ’ ہ“ کی ضمیر انسان کے لئے ہو اور اگر یہ اللہ تعالیٰ کے لئے ہو تو مطلب یہ ہوگا کہ اللہ تعالیٰ اس کی ناشکری کو دیکھ رہا ہے۔