سورة العلق - آیت 5

عَلَّمَ الْإِنسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

آدمی کو وہ کچھ سکھایا جو وہ نہ جانتا تھا۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 6 یعنی آدمی کا بچہ جب پیدا ہوتا ہے تو کچھ نہیں جانتا۔ اللہ تعالیٰ ہی آہستہ آہستہ اسے سکھاتا ہے۔ لہٰذا وہی اپنے ایک ان پڑھ بندے کو عالم بلکہ عالموں کا سردار بنائے گا۔