سورة التين - آیت 8

أَلَيْسَ اللَّهُ بِأَحْكَمِ الْحَاكِمِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

کیا اللہ سب حاکموں سے بہتر حاکم نہیں ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

“ ف 3 کہ تم یہ سمجھو کہ وہ بندوں کو ان کے اچھے یا برے کاموں کا کوئی بدلہ دے گا یا وہ انہیں دوبارہ پیدا نہ کرسکے گا؟“ حضرت ابوہریرہ(رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (ﷺ)نے فرمایا : جب تم یہ سورۃ پڑھو اورİ أَلَيْسَ اللَّهُ بِأَحْكَمِ الْحَاكِمِينَĬ پر پہنچو تو یہ کہو (بَلَى وَأَنَا عَلَى ذَلِكَ مِنْ الشَّاهِدِينَ) کیوں نہیں اور میں اس کی شہادت دینے والوں میں سے ہوں“ (فتح القدیر بحوالہ ترمذی ۔ ابن مردویہ)