سورة التين - آیت 7

فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّينِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پھر اس کے بعد ایسی کیا چیز ہے جو جزا وسزا (کے دن) کی تکذیب کرتی ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 2 یہ ترجمہ اس صورت میں ہے جب خطاب کافر سے ہو اور اگر خطاب نبی ﷺ سے ہوا تو ترجمہ یوں ہوگا۔ ”(اے پیغمبر) یہ سب باتیں جان کر کون ہے جو آپ کو (قیامت کے روز) بدلہ ملنے کے باب میں جھٹلائے؟