سورة الشرح - آیت 6
إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور آسانی کے ساتھ سختی ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 12 ایک سختی کے ساتھ دو آسانیاں لگی ہیں۔ اس میں آنحضرت(ﷺ)کو بغایت کمال تسلی ہے کہ دعوت و تبلیغ میں جس قدر مشقت برداشت کرو گے اس سے دوگنا راحت و اکرام نصیب ہوگا۔