سورة الضحى - آیت 9

فَأَمَّا الْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور جو یتیم (ف 1) ہو ، اس کو نہ دبا

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 5 یعنی کسی پہلو سے اس پر ظلم نہ کرو اور نہ اسے حقیر جانو بلکہ اس کی دلجوئی اور خبر گیری کرتے رہو۔ صحیح بخاری میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :” جنت میں“ میں اور یتیم کی پرورش کرنے والا یوں ہوں گے جیسے یہ دو انگلیاں یہ کہتے ہوئے آپ نے بیچ کی انگلی اور شہادت کی انگلی کی طرف اشارہ فرمایا۔