سورة الضحى - آیت 6

أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًا فَآوَىٰ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

کیا اس نے تجھے یتیم نہیں پایا ۔ پھر جگہ دی

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 2 شاہ صاحب لکھتے ہیں : حضرت کے باپ مر گئے پیٹ میں چھوڑ کر۔ دادا (عبدالمطلب) نے پالا وہ بھی مر گئے آٹھ برس کا چھوڑ کر پھر چچا نے پالا جب تک جوان نہیں ہوئے۔ (کذافی المواضح)