سورة الضحى - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

(شروع) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحمت والا ہے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 14 یہ سورۃ بالاتفاق مکی ہے صحیحین میں جندب بجلی(رض) سے روایت ہے کہ آنحضرت(ﷺ)بیمار ہوئے اس لئے آپ دو تین دن قیام نہ کرسکے۔ ایک عورت آپ کے پاس آئی اور کہنے لگی ” اے محمد (ﷺ) میرا خیال ہے کہ تمہارے شیطان نے تمہیں چھوڑ دیا ہے۔ اس پر یہ سورۃ نازل ہوئی۔ ایک روایت میں ہے کہ حضرت جبریل کچھ عرصہ کے لئے وحی نہ لائے تو مشرکین نے عیب لگایا کہ محمد (ﷺ) کو اس کے رب نے چھوڑ دیا اس پر یہ سورۃ نازل ہوئی۔ (ابن کثیر)