سورة النسآء - آیت 120

يَعِدُهُمْ وَيُمَنِّيهِمْ ۖ وَمَا يَعِدُهُمُ الشَّيْطَانُ إِلَّا غُرُورًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

شیطان انہیں وعدے دیتا اور آرزوئیں بندھواتا ہے لیکن جو وعدے ان کو دیتا ہے وہ سب فریب ہیں ۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 1 یعنی شیطان کی مذکورہ بالاتمنائیں اور دعوے سب غرور (خدیعہ) میں بظاہر خوشنما نظر آتے ہیں اندر سے مہلک ہیں۔