سورة الشمس - آیت 15

وَلَا يَخَافُ عُقْبَاهَا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور خدا اس سے نہیں ڈرتا کہ وہ اس کا پیچھا کریں گے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف22 یعنی ان كے انجام سے زرا بھی پرواہ نہ ہوئ ،جیسے دنیا کے بادشاہ جب کسی کو قتل کرتے ہیں تو ڈر جاتے ہیں کہ نہ معلوم کہ مقتول کا کونسا وارث بدلہ لینے کے لیے اٹھ کھڑا ہو اورملک میں شورش برپا ہوجائے ۔ ” عُقْبَاهَامیں ” ھا“ کی ضمیر تباہ کرنے کے عمل کے لئے بھی ہو سکتی ہے۔ یعنی اللہ تعالیٰ کو کوئی پروا نہ ہوئی کہ انہیں تباہ کرنے کا انجام کیا ہوتا ہے۔