سورة الشمس - آیت 13
فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ نَاقَةَ اللَّهِ وَسُقْيَاهَا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
تو اللہ کے رسول نے ان سے کہا کہ محافظت کرو خدا کی اونٹنی اور اس کے پانی پلانے کو۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 19 اس کی تفصیل سورۃ شعراء میں یہ بیان ہوئی :İقَالَ هَذِهِ نَاقَةٌ لَهَا شِرْبٌ وَلَكُمْ شِرْبُ يَوْمٍ مَعْلُومٍĬ (صالح نے) کہا کہ یہ اونٹنی ہے۔ ایک دن اس کے پانی پینے کا ہے اور ایک دن تم سب کے پانی لینے کا۔“ (آیت :155)