سورة النسآء - آیت 118

لَّعَنَهُ اللَّهُ ۘ وَقَالَ لَأَتَّخِذَنَّ مِنْ عِبَادِكَ نَصِيبًا مَّفْرُوضًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

جس پر خدا نے لعنت کی اور اس نے کہا کہ میں تیرے بندوں میں سے ایک مقررہ حصہ لے لوں گا ۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 10 یعنی تیرے بندوں میں سے اک گروہ کو اپنی راہ پر ڈال لوں گا وہ اپنے مال میں میرا حصہ مق ر کر رکھیں گے جیسے بتوں وار قبروں کے نام کی نذر نیاز نکالی جاتی ہے ،(موضح) جنتے کمراہ دوزخی ہیں سب نصیب شیطان میں داخل ہیں (قرطبی)