سورة البلد - آیت 19
وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِنَا هُمْ أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہی بائیں طرف والے ہیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8 یہ دو ترجمے بھی اس لحاظ سے ہیں کہ مَشْأَمَةکے معنی بائیں جانب کے بھی ہیں اور نحوست و بدنصیبی کے بھی۔ بائیں جانب والوں سے مراد وہ ہیں جو عرش کی بائیں جانب کھڑے کئے جائیں گے یا جنہیں ان کا نامہ اعمال بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا۔