سورة البلد - آیت 5

أَيَحْسَبُ أَن لَّن يَقْدِرَ عَلَيْهِ أَحَدٌ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

کیا وہ یہ گمان کرتا ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پاسکے گا۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 15 یعنی جن سختیوں اور مصیبتوں کو جھیلتے ہوئے آدمی زندگی بسر کرتا ہے ان کا تقاضا تو یہ تھا کہ وہ اپنی حقیقت کو پہچانتا اور اس میں عاجزی و انکساری کا جذبہ پیدا ہوتا لیکن اس کی حالت یہ ہے کہ اکڑ خوں دکھاتا ہے اور سمجھتا ہے کہ مجھ پر کو ن قابو پاسکتا ہے