سورة الفجر - آیت 16

وَأَمَّا إِذَا مَا ابْتَلَاهُ فَقَدَرَ عَلَيْهِ رِزْقَهُ فَيَقُولُ رَبِّي أَهَانَنِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جو اسے آزمائے اور اس کا رزق اس پر تنگ کرے تو وہ کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے ذلیل کیا۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 1 میری قدر نہ کی ۔ کافر یہ بات اس لئے کہتا ہے کہ وہ آخرت پر ایمان نہیں رکھتا۔ وہ ددنیا کے مال و متاع کو عزت اور افلاس کو ذلت سمجھتا ہے۔