سورة الفجر - آیت 9
وَثَمُودَ الَّذِينَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اور ثمود کے ساتھ کیا (کیا کیا) جنہوں نے وادی میں پتھر تراشے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 13 مفسرین کہتے ہیں کہ ثمود پہلے لوگ ہیں جنہوں نے پہاڑوں کو کاٹ کر گھر بنائے۔ (شوکانی) آج کل اس ” وادالقریٰ“ کا نام ” اعلاء“ ہے اور وہ مدائن صالح جو ثمود کا مرکزی شہر تھا) سے تقریباً بیس میل کے فاصلہ پر واقع ہے۔ (دیکھیے حجر :82)