سورة الفجر - آیت 3
وَالشَّفْعِ وَالْوَتْرِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور جفت (یوم ترویہ اور یوم عرفہ) اور طاق (یوم عیدالاضحٰی) کی۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8 اگرچہ جفت اور طاق کے الفاظ عام ہیں اس لئے ان سے مراد وہ تمام چیزیں ہو سکتی ہیں جو جفت اور طاق ہوں لیکن ان سے خاص طور پر یوم النحر (ذی الحجہ) اور یوم عرفہ مراد ہے جیسا کہ اوپر حضرت جابر (رض) کی روایت میں بیان ہوا ہے۔ حضرت ابن عباس(رض) فرماتے ہیں کہ جفت سے مراد مخلوق اور طاق سے مراد اللہ تعالیٰ ہے جیسا کہ صحیحین میں ہے کہ اللہ تعالیٰ طاق ہے، طاق کو پسند کرتا ہے واللہ اعلم (ابن کثیر)