سورة الطارق - آیت 4

إِن كُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

بے شک ہر شخص پر ایک نگہبان مقرر ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 1 اسی کو دوسری آیت میں فرمایا :” وان علیکم لحفظین بیشک تم پر نگہبان (فرشتے) ہیں۔“ (نفطار :10) مراد وہ فرشتے ہیں جو ہر آن آدمی کے ساتھ رہتے ہیں اور بلائوں سے اس کی حفاظت کرتے ہیں یا اس کے اعمال کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔ (دیکھیے سورۃ رعد :11)