سورة الطارق - آیت 4
إِن كُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
بے شک ہر شخص پر ایک نگہبان مقرر ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 1 اسی کو دوسری آیت میں فرمایا :İوَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحَافِظِينَĬ بیشک تم پر نگہبان (فرشتے) ہیں۔“ (انفطار :10) مراد وہ فرشتے ہیں جو ہر آن آدمی کے ساتھ رہتے ہیں اور بلائوں سے اس کی حفاظت کرتے ہیں یا اس کے اعمال کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔ (دیکھیے سورۃ رعد :11)