سورة الانشقاق - آیت 6

يَا أَيُّهَا الْإِنسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلَاقِيهِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اے انسان ! بےشک تو محنت کرنے والا ہے اپنے رب کی طرف پھر تو اس سے ملے گا

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 14 یعنی دنیا میں اپنی استعداد و فطرت کے مطابق نیکی یا برائی میں جدوجہد کر رہا ہے۔ ف 15 یعنی اپنے مالک سے جا ملے گا یا اپنی جدوجہد کے نتیجہ سے دوچار ہوگا۔